سب اچھا ہے کی رپورٹ، آئی جی کو میڈیا سے دور رکھا گیا

 آئی جی پی کوبلتستان کے دوسرے دورے کے موقع پر بھی میڈیاسے دور رکھاگیا اور سب اچھاہیکہ رپورٹ دیکر انسپکٹر جنرل پولیس کو واپس بھیج دیا آئی جی دو دن میڈیا کو ڈھونڈتے رہے لیکن انہیں بتایاگیاکہ یہاں سب کچھ ٹھیک چل رہاہے میڈیا سے ملنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے آئی جی کو میڈیا سے دور رکھنے پر بلتستان کے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیاہے اور کہاہے کہ آئی جی دومرتبہ بلتستان آئے مگر دونوں دفعہ انہیں میڈیا سے دور رکھ کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی میڈیا سے آئی جی کی نشست کرائی جاتی تو یہاں کے حقیقی مسائل سے آئی جی آگاہی حاصل کرسکتے تھے مگر میڈیا کو آئی جی سے مکمل طورپر دور رکھاگیا صحافتی تنظیموں کی جانب سیبھی آئی جی کو میڈیا سے دور رکھنے کی روش کی شدید مذمت کی گئی اور کہاگیاکہ آئی جی کو میڈیا سے دور رکھنا بڑی سازش ہے حقائق چھپانے کیلئے آئی جی کو میڈیا سے دور رکھاگیا