غذر سے نفرت کا نہیں محبت کا پیغام جائے گا، یاسر عباس

 یاسر عباس نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ وائز جتنا مارا رقبہ بڑا ہے اس سے کہیں زیادہ ہمارے مسائل ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یاسین جس کی ایک تاریخ ہے ہمارے بزرگوں نے 2 سو سال قبل یاسین کی دو چیزوں کو دنیا میں متعارف کروایا پہلا یاسین کی شرافت اور دوسرا یاسین کی بہادری۔ ان دونوں آمیزش غازی گوہر آمان اور شہید حوالدار لالک جان کی شکل میں دیکھا ہے ہمیں اپنے بزرگوں اور ان کی اقدار پر فخر ہیں۔ مجھے آپ لوگوں کی داروں کی طفیل کچھ ممالک میں اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔ مجھے امریکہ ،سمت برطانیہ میں بھی لوگوں کے سامنے پاکستان کی اور پاکستانیوں کی امیج کو ری پرزنٹ کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان میں بحیثیت یوتھ فارن منسٹر یوتھ کو ری پرزنٹ کرنے کا موقع ملا لیکن آپ یقین کرے جتنی خوشی اور فخر آپ کے درمیان میں خود کو پا کر ہورہا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ میرا تعلق قانون اور پالیسی میکنگ سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایجوکیشن اور صحت کے شدید مسائل ھے انہوں نے کہاکہ میرے پاس کوئی اے ڈی پی نہیں ھے البتہ میرے پاس فورم ھے اور چیف منسٹر کا آفس موجود ھے میں آپ کے لیے سی ایم سمت ہر اس فورم پر آپ کے مسائل کے حل کے لیے ہر دروازے پر دستک دے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ علاقے کے اندر خود کشیوں کی روک تھام کے لیے بھی کام کرنا ہے انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے آپ نے ہنزہ کو ترقی کرتے ہوئے دیکھا آپ ترقی انشااللہ غذر کے اندر ہونی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یاسین اور غذر سے کسی کی تذلیل نہیں ہونی چاہیے نہ کسی کی تذلیل کرینگے اور نہ ہی کسی کی تذلیل برداشت کرینگے۔