غذر،ڈی سی سے مذاکرات، پنشنرز نے احتجاج موخر کردیا

فوجی پنشنروں نے ڈی سی غذر ضمیر عباس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ایک ہفتے کے لئے موخر کردیا فوجی ریٹائرڈ حضرات گزشتہ 7 دنوں سے پنشن کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے سراپا احتجاج تھے منگل کے روز ایکس سولجرز کی تنظیم کے صدر ایڈووکیٹ صوبیدار ر خوش نبی رمضانی کی قیادت میں وفد نے ڈی سی غذر سے مزاکرات کیا اور روڑ پر دھرنا دینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو غذر چترال روڑ کو ایک بار بند کرکے احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر ڈی سی غذر ضمیر عباس نے کہا کہ پاک فوج کے ریٹائرڈ حضرات ہمارے معاشرے کے انتہائی اہم لوگ ہیں ان کے مسائل سے آگاہ ہیں پنشن کی بروقت ادائیگی کے لئے ذمہ داروں تک پیغام پہنچائیں گے جب کہ ریٹائرڈ فوجی پنشنروں کے دیگر مطالبات بھی مجاذ حکام تک پہنچا دیئے جائیں گے۔