Image

فہد مصطفی شاہ رخ کی طرح باصلاحیت ہیں:ماہرہ خان

 آرٹس کونسل کراچی میں فلم میکر جوڑی نبیل قریشی اور فضا علی کی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر لانچ کرنے کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے فہد کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا، فہد مصطفی شاہ رخ خان کی طرح با صلاحیت ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ فلم میں مجھے ایک گانے میں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پڑا جو میرے لیے بہت مشکل تھا، آج کل جو حالات چل رہے ہیں اس میں قائد اعظم زندہ باد بہت معنی خیز فلم ہےاداکار فہد مصطفی نے کہا کہ اس فلم کی کہانی بہت منفرد ہے، کرپشن کی کہانی کو مزاح کے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر بار کہانی ہی آپ کو متاثر کرتی ہے، کہانی فلم کی سب سے اہم چیز ہوتی ہے۔