Skip to content
سکردو:تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے مابین سیاسی اشتراک کا معاہدہ طے پاگیا معاہدے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں دستخط کئے اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی شیریں مزاری اور ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس جعفری سید ناصر شیرازی اور دیگررہنما موجود تھے معاہدہ طے پاگیا کہ مسلم ممالک کے باہمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے پائیدار حل نکالنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور تنازعات میں فریق نہیں بناجائیگا دوست پڑوسی ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دی جائے گی گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنایا جائے گا اور اس علاقے کے عوام کو وہ حقوق دئیے جائیں گے جو ملک کے دوسرے حصوں کے عوام کو حاصل ہیں یعنی اس علاقے کے مفادات کا ہر لحاظ سے تحفظ کیا جائے گا وطن عزیز پاکستان میں ظلم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی پسماندہ علاقوں اور استحصال شدہ طبقات کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے گی وطن عزیز کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کیلئے استعمال ہونے نہیں دیں گے غلامی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اور ایک خودار قوم کی حیثیت سے جیئں گے پاکستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہی ہوں گے آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خود مختاری ہمارے بنیادی اصولوں میں شامل ہوگی بیانیے سے کسی بھی صورت میں روگردانی نہیں کی جائے گی اسرائیل کے بارے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی دی ہوئی گائیڈ لائن سے روگردانی نہیں کی جائیگی پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں ہے مسلم ممالک کے ساتھ اتحاد وحدت کو اہمیت حاصل ہوگی وطن عزیز کی داخلی وحدت سلامتی اور استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا صوبائی وزیر کاظم میثم نے کہاہیکہ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان وفاق کی سطح پر ہونے والا معاہدہ گلگت بلتستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا یہ پہلا موقع ہے کہ دو وفاقی پارٹیوں کے مابین طے پانے والے تحریری معاہدے میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانے کا نکتہ سر فہرست رکھاگیا ہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزاد پیدا کیا ہے تو ہمیں کسی کی غلامی کرنے کی کیا ضرورت ہے ہم آزادانہ طور پر علاقے کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور کبھی اپنے علاقے کے عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں