Image

لمپی سکن کی وبا گلگت پہنچ گئی، ویکسی نیشن لازمی قرار

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مال مویشیوں میں پائی جانے والی لمپی سکن بیماری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام مال مویشیوں کو لمپی سکن بیماری سے بچاﺅ کےلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی جائے۔ محکمہ لائیو سٹاک فوری طور پر ویکسی نیشن کی دستیابی کےلئے اقدامات کرے۔ نومل گلگت میں لمپی سکن کی تشخیص پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے سیکریٹری لائیو سٹاک کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر لمپی سکن کی بیماری میں مبتلا گائے کو تلف کریں تاکہ لمپی سکن بیماری کے پھیلاﺅ سے بچا جاسکے۔ گلگت کے تمام داخلی راستوں میں جانوروں کی سکریننگ کے عمل کو سخت کیا جائے۔ گلگت بلتستان خصوصاً جن علاقوں میں مال مویشی موجود ہیں عوام کو اس بیماری سے متعلق آگاہی کےلئے خصوصی مہم چلائیں۔