Image

پہلا ٹی ٹونٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

7 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، آغاز میں ہی دونوں طرف شاندار سٹروکس کھیلے۔تاہم دونوں کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری جس کا خاتمہ عادل راشد کی شاندار گیند پر ہوا جب بابر اعظم 31 سکور بنا کر بولڈ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے اپنے کیریئر کی 17 ویں نصف سنچری مکمل کی ، وہ تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے بابر اعظم کے ہم پلہ بیٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے دو ہزار رنز 56، کے ایل راہول نے 58 جبکہ ایرون فنچ نے 62 اننگز میں بنائے۔109 کے مجموعی سکور پر حیدر علی 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوران نے وکٹ حاصل کی، محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ معین علی نے کیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ شان مسعود کی باری کا خاتمہ عادل راشد نے کیا، ڈیبیو کرنے والے بیٹر پہلے میچ میں ناکام رہے اور سات گیندوں پر 7 سکور بنا کر گلیسن کو کیچ دے بیٹھے۔قومی ٹیم کو پانچواں نقصان محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا، آل راؤنڈر 5 گیندوں پر چار رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ افتخار احمد نے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے۔قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، لوک ووڈ نے تین شکار کیے، عادل راشد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز تین سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے ایلکس ہیلز اور فِل سالٹ نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔تاہم 19 کے مجموعی سکور پر شاہنواز دھانی نے فل سالٹ کو پویلین بھیج دیا، انہوں نے 10 گیندوں پر 10 رنز بنائے، اس کے بعد ڈیوڈ مالان اور ہیلز نے سکور کو آگے بڑھایا۔ساتویں اوورز کی دوسری گیند پر ڈیوڈ مالان عثمان قادر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، گیارہ اوورز میں ایک مرتبہ پھر لیگ سپنر نے بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ ایلکس ہیلز 40 گیندوں پر53 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بن گئے۔انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔  ہیری بروک 42 رنز، کپتان معین علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، قومی ٹیم کی طرف سے عثمان قادر نے دو، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔