113

امریکہ، کرونا وائرس سے پانچ لاکھ5 ہزار ہلاکتیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ85 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ5 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 28523524 مصدقہ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں کورونا وبا کا سب سے بڑا مرکز اور متاثرہ ملک ہے، کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2 کروڑ85 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد24 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9314794 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر مجموعی طور پر 505309 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 18703421افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 5 کروڑ 62 لاکھ افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔