59

بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آیا ہے، شاہد آفریدی کی تصدیق

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی منگنی کی خبریں کچھ دنوں سے زیر گردش ہیں جب کہ شاہین آفریدی کے والد بھی اس کی تصدیق کرچکے ہیں تاہم اب شاہد آفریدی نے بھی رشتہ آنے کی تصدیق کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ شاہین آفریدی کے اہل خانہ نے میری بیٹی کے لیے رشتہ بھیجا ہے جس کے لیے دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔ شاہین آفریدی کی ہر میدان میں کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔