34

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8کروڑ12لاکھ60ہزار603 ہو گئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، جو 29دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8کروڑ12لاکھ60ہزار603ہوگئی ہے۔ امریکہ 1کروڑ93لاکھ726 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 1کروڑ2لاکھ 7ہزار871 مصدقہ کیسزکے ساتھ دوسرے اور برازیل 75لاکھ4ہزار833 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 30لاکھ47ہزار335، فرانس میں 26لاکھ19ہزار616، برطانیہ میں 23لاکھ 36ہزار688 اور ترکی میں  21لاکھ62ہزار775 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 20لاکھ56ہزار277 اور سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 18لاکھ79ہزار413 تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 96ہزار513ہے۔