150

سجل علی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کےساتھ ہالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گی

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اداکارہ سجل علی کو برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کاسٹ میں شامل ہیں تاہم اب جمائما نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سجل ان کی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔

اب جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

فلم کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے جنہوں نے معروف بالی وڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون راشد نے بالی ووڈ ہدایتکار شیکھر کپور کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں شیکھر کپور کا کہنا تھا کہ یہ فلم لوگوں کی پہچان کے بارے میں ہے جس میں

ثقافتوں کے ٹکراؤ کو دکھایا گیا ہے لیکن یہ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے ۔

فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔