51

شجرکاری مہم کے نام پر فراڈ ہو رہا ہے،کیپٹن(ر)سکندر

 سکردو(چیف رپورٹر)سابق رکن اسمبلی کیپٹن(ر)سکندر علی نے کہاہے کہ جنگلات میں اضافہ کرنے کیلئے باہر سے پودے لانے کے بجائے مقامی لوگوں پودے خریدکر جنگلات میں اضافے کیلئے مہم چلائی جائے باہر سے پودے منگوانے کا تجربہ تلخ رہاہے یہاں  سوکھے پودے لانے کی شکایات بھی رہی ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہیکہ حکومت باہر سے پودے لانے کے بجائے مقامی لوگوں سے پودے لاکر پلانٹیشن کرے تاکہ شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھ سکے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر جنگلات ایک ایماندار شخصیت ہیں باہر سے پودے لانے سے ان کی شخصیت پر بھی انگلی اٹھ سکتی ہے وزیراعلی اور چیف سکریٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پودوں کی خریداری کے حوالے سے عوام کے تحفظات دور کریں ماضی میں سوکھے پودے لاکر لوگوں کے ساتھ بڑا مذاق کیاگیااب ایسا نہیں کرنے دیں گے ہم چاہتے ہیں جنگلات لگانے کے نام پر کوئی گڑبڑھ نہ ہو انہوں نے کہاکہ پودوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر کرایا جائے اورمقامی لوگوں کو اس حوالے سے ترجیح دی جائے تاکہ جو لوگ جنگلات لگانے کے خواہشمند ہیں انہیں کسی قسم کاکوئی نقصان اٹھانا نہ پڑے ہم عوامی لوگ ہیں نہیں چاہتے ہیں کہ کسی معاملے میں بھی ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی ہو