70

ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر پشاور زلمی ایمبیسیڈر مقرر

کراچی(آئی این پی)میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پی ایس ایل کی  نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی  نے معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر کوایمبیسڈر مقرر کردیا۔ہانیہ عامر پی ایس ایل فائیو میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر تھی اور زلمی اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوئی تھی۔معروف ماڈل اور اداکار علی رحمان خان بھی  پی ایس ایل سکس میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں گے۔ ہانیہ عامر  اور علی رحمان خان پی ایس ایل سکس کے لیے پشاور زلمی کے آفیشل اینتھم میں  ایکشن ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔