98

ٹیکساس : خوفناک حادثہ، 9افراد ہلاک

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 130سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 9افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ٹیکساس کے شہر ڈیلاز اور فورٹ ورتھ کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کو گاڑیوں کے ملبے سے نکالنے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا،معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی مرہم پٹی کرکے فارغ کر دیا گیا جبکہ 65افراد کو اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سرد طوفان کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔