83

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے انعقاد کے لیے ابتدائی پلان تیار

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کے بقیہ میچوں کے انعقاد کے لیے ابتدائی پلان تیار کرلیا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی سربراہی میں پی سی بی کے اعلی حکام کا اجلاس ہوا جہاں بقیہ میچز تین ممکنہ مہینوں مئی، جون یا ستمبر میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز مکمل طور پر پاکستان کے کسی ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔اجلاس میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں کے لیے بائیوسیکیور ببل کو آٹ سورس اور ماہرین سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کی تمام تجاویز اور سفارشات اور ابتدائی پلان چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوادیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد پی سی بی تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد حتمی پلان منظور کرے گا۔