84

یکم مارچ سے تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سمری تیار

 اسلام آباد(آئی این پی) اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پرکیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے، اور موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔